شمالی وزیرستان میں دو روز قبل ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افراد میں القاعدہ کے اہم راہنما کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہو نے والا القاعدہ راہنما شیخ فاتح تھا جو پاکستان میں القاعدہ کو کمانڈ کر رہا تھا ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے القاعدہ راہنما کی قومیت یمنی تھی جو پاکستان میں القاعدہ کی کمان کر رہا تھا۔شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دو روز قبل ڈرون حملے میں کم از کم9افراد ہو ئے تھے جن میں شیخ فاتح کی ہلاکت کی تصدیق ہو ئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110